پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

0 24

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا، محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی 20 سیریز کا آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش نے سیریز کے تیسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلیے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محمد حارث کی 46 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 17.2 اوورز میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔

بنگلادیش اننگز

پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز طنزید حسن اور پرویز نے کیا اور 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مجموعی اسکور پر 56 رنز تک پہنچایا۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ پرویز حسین 66 اور طنزید حسین 42 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ حسن علی اور عباس آفریدی نے 2 ، 2 جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اننگز

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا، 8 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پھر صائم ایوب اور محمد حارث نے شراکت داری قائم کر کے اسکور کو 100 پر پہنچایا تو صائم ایوب 29 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسی دوران محمد حارث نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

اس کے بعد 137 کے مجموعی اسکور پر حسن نواز 13 گیندوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث نے 43 گیندوں پر 107 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جبکہ سلمان آغا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی دو میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.