اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت سے 10 ارب کا بجٹ مانگ لیا

0 106

اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت سے 10 ارب کا بجٹ مانگ لیا تفصیلات کے مطابق اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت سے مختلف اسکیموں کےلیے 10 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ کھیل نے 10 ارب روپے سے 175 اسپورٹس اسکیمیں مکمل کرنے کا منصوبہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسٹیڈیم کی توسیع، ٹیبل ٹینس ایرینا، بورڈ گیمز ایریا، والی بال کورٹس بھی منصوبوں میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب کے مجوزہ منصوبوں میں اسکواش کمپلیکس، بیس بال گراؤنڈ سمیت دیگر اسپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.