پاکستانیوں کیلئے ایک اور اعزاز، نوح دستگیر بٹ دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار
گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی، دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار دے دیئے گئے۔نوح دستگیر بٹ نے پاکستانیوں کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، ورلڈ کلاس ایتھلیٹ نے ورلڈ سٹرانگ مین چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لئے۔
نوح دستگیر بٹ نے ایک گولڈ میڈل تلوار بازی اور دوسرا مجموعی گیمز میں حاصل کیا، دفاعی چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے ابتدائی گیمز میں تمام پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ورلڈ سٹرانگ مین چیمپئن شپ دنیا بھر سے ایتھلیٹس نے شرکت کی، گولڈ میڈل جیتنے پر نوح دستگیر بٹ کے گھر خوشی کا سماں ہے۔دفاعی چیمپئن نے پُراعتماد طریقے سے مقابلوں میں حصہ لیا، گزشتہ برس بھی نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔