یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، کوکو گف ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں داخل

0 105

امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورمیگا ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ میزبان 19 سالہ کوکوگف نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو کو شکست دے کرپہلی مرتبہ ٹاپ فور میں جگہ بنا لی۔

جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا نے ٹاپ ایٹ میچ میں رومانیہ کی سوراناکرسٹیا کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورمیگا ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ کوکوگف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانیہ کی سورانا کرسٹیالٹویا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کردیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی کوکوگف سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.