شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دو میچ کل کھیلے جائیں گے

0 120

شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دو میچ زرعی یونیورسٹی ہاکی گرائونڈ، فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں فرینڈز کلب کا مقابلہ اتحاد کلب سے ہوگا اور دوسرے میچ میں گٹی اکیڈمی اور اولکھ کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ سیکرٹری یامین بھٹی کے مطابق شہدا پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایس ایس کلب، حوالدار محمد صدیق کلب، المجاہدین کلب، فیصل آباد کلب،فرینڈز کلب،اتحاد کلب، گٹی کلب، اولکھ کلب، ایگریکلچر یونیورسٹی اکیڈمی، قمر اکرام کلب،ایم ایچ عاطف کلب اور چوہدری کلب شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.