شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر مشکلات کا سامنا

0 6

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے 2 پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور محمد عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے۔محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

دوسری جانب آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سپر اسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فوراً معاہدے کو ختم کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بھی کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ ماضی میں یہی ہوتا رہا ہے۔واضح رہے کہ آج کل معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، انہوں نے اپنی پنجابی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کیا جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر شامل ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کے خلاف بھارت میں ایک مہم کا آغاز ہوچکا ہے اور انہیں بھی پاکستان اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.