سلور میڈل کی حامل پاکستان والی بال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
ایشین والی بال نیشنز کپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی.لاہور ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، سلور میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، بحرین میں کھیلے گئے ایشین والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بحرین نے ہرایا تھا۔
اس موقع پر ٹیم منیجر امداد اللہ میمن کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی، ہماری ٹیم کے بعض کھلاڑی انجری مسائل کا شکار ہونے کی وجہ سے فائنل نہ جیت سکے۔
کپتان اور کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن قطر کو ہرانا ہماری بڑی کامیابی تھی، سلور میڈل آنے سے ملک میں والی بال کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔