انگلینڈ اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کا پہلا ون ڈے میچ کل ہو گا
انگلینڈ اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا ۔
اس سے قبل مہمان سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم نے میزبان برطانوی خواتین ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔ سری لنکن ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے۔
سری لنکن ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ ابھی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنا باقی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 ستمبر کو چیسٹرلی سٹریٹ، دوسرا ون ڈے میچ 12 ستمبر کو کائونٹی گرائونڈ، نارتھمپٹن ہو گا۔
تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 ستمبر کو گریس روڈ،لیسٹر میں کھیلا جائے گا۔ تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں برطانوی ویمن ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی جبکہ سری لنکن ٹیم کو چماری اتھاپتھو لیڈ کریں گی ۔