المسلم کلب کی ٹیم جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
مور گاہ فٹ بال گراؤنڈ پر جاری ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ المسلم کلب اور ٹائیگرز کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں المسلم کلب نے ٹائیگرز کلب کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔دوسرے ہاف کے چند منٹ قبل المسلم کلب کے ابراہیم نے گول کرکے مقابلہ 0-1 کردیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا۔
ریفری کے فرائض افتخار، انس اور حفیظ نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے (کل) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ اتوار کو کھیلاجائےگا۔