راشد نسیم نے ایک منٹ میں 386 مکے برسا کر ریکارڈ قائم کر دیا

0 7

پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈز ہولڈر راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے۔راشد نسیم نے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچرانگلینڈ کے کھلاڑی جوشے لییالا سے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچ ایکسپرٹ اعزاز چھین لیا۔

راشد نسیم نے ایک منٹ میں 374 باکسنگ پنچ کے مقابلے میں 386 مرتبہ مکوں سے ہدف پر ضرب لگائی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کرکے ریکارڈ کو ویب سائٹ پر آویزاں کردیا، راشد نسیم نے اپنا 154 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیا۔

راشد نسیم کو دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے، اس سے قبل وہ ایک گھنٹہ میں بتیس ہزار چھ سو چھیاسی مکے مارنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے جبکہ ایک گھنٹے میں ایک کلو وزن کے ساتھ چوبیس ہزار سے زیادہ مکے بھی ٹارگٹ پر مار چکے ہیں۔

ان کا ایک منٹ ایک کلو وزن کے ساتھ 675 اور 3 منٹ 1896 اور ایک کلو وزن کے ساتھ 1778 فل کانٹیکٹ پنچ کا ریکارڈ بھی اب تک پوری دنیا میں کوئی نہیں توڑ سکا۔حال ہی میں راشد نسیم نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک ہاتھ سے 207 مکے مار کر فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کیا تھا جبکہ ایک ہاتھ سے ایک کلو وزن کے ساتھ 163 سب سے زیادہ فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی راشد نسیم کے پاس ہے۔

راشد نسیم نہ صرف انفرادی طور پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں، راشد نسیم پاکستاں میں سب سے زیادہ انفرادی طور پر 126 عالمی ریکارڈ بنا چکے، راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.