پاکستان انڈر 18 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

0 125

انڈر 18 ایشیا کپ میں پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان نے بنگلا دیش کو پول میچ میں تین کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنظلہ نے دو، دو گول جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول سکور کیا، بنگلا دیش کی جانب سے اسماعیل حسین ںے دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول سکور کیا، پاکستان کل 9 جولائی کو چوتھا اور پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.