بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی سکواڈ کا اعلان، نئے چہرے بھی شامل

0 8

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے سکواڈ کا اعلان کیا۔سیریز کے تینوں میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، سکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔

سیریز میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسین طلعت، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، صائم ایوب، سلمان مرزا، محمد نواز، حسن نواز اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.