ریڈ بل نے 20 سال بعد ایف ون کے سی ای او کرسچن ہارنر کو عہدے سے برطرف کردیا

0 13

ریڈ بل نے کرسچن ہارنر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) اور ٹیم پرنسپل کے عہدے سے برطرف کر دیا، جس کے ساتھ ہی ان کا ایف ون ٹیم پر دو دہائیوں پر محیط دور ختم ہو گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 51 سالہ ہارنر 2005 میں ٹیم کی تشکیل کے بعد سے اس کے سربراہ تھے اور ان کی قیادت میں ریڈ بل نے 8 ڈرائیورز ٹائٹلز اور 6 کنسٹرکٹرز کراؤن جیتے۔

ڈچ ڈرائیور میکس ورسٹاپن نے ریڈ بل کے لیے گزشتہ 4 ڈرائیورز ٹائٹلز جیتے، جو اس سے پہلے سباسچین فیٹل نے 2010 سے 2013 تک ٹیم کے لیے جیتے تھے۔کرسچن ہارنر کو سی ای او اور ٹیم پرنسپل کے عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ اس واقعے کے 17 ماہ بعد سامنے آیا، جب ان پر ایک خاتون ساتھی نے ’نامناسب رویے‘ کا الزام لگایا تھا۔

کرسچن ہارنر کو ایف ون ٹیم کی پیرنٹ کمپنی، ریڈ بل جی ایم بی ایچ نے دو بار ان الزامات سے بری کیا تھا جب ہ ان کی اہلیہ، سابق اسپائس گرل جیری ہالی ویل، بھی ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔تاہم ٹیم کے اندر بددلی اور عدم اطمینان کی خبریں گردش کر رہی تھیں، کئی اہم شخصیات ٹیم چھوڑ گئیں جبکہ کارکردگی بھی گرتی جا رہی تھی۔

ریڈ بل جی ایم بی ایچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ریڈ بل نے آج (بدھ) سے کرسچن ہورنر کو ان کے آپریشنل فرائض سے فارغ کر دیا ہے اور لوراں مکیز کو ریڈ بل ریسنگ کا نیا سی ای او مقرر کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.