ومبلڈن اوپن ٹینس: سپین کے کارلوس اور اٹلی کے جینک سنر فائنل میں پہنچ گئے

0 6

سپین کے کارلوس الکاراز اور اٹلی کے جینک سنر نے ومبلڈن اوپن ٹینس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔کارلوس الکاراز نے سیمی فائنل میں امریکا کے ٹیلر فرٹز کو شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں جینک سنر نے سربیئن ٹینس سٹار نواک جوکووچ کو ہرایا۔

اتوار کو جینک سنر اور کارلوس الکاراز فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن سپین کے کارلوس الکاریز نے سیمی فائنل میں امریکا کے ٹیلر فرٹز کو شکست دی تھی، لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز نے امریکی حریف ٹیلر فرٹز کے خلاف پہلا سیٹ 6-4 سے جیتا تھا، دوسرے سیٹ میں ٹیلر فرٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور سیٹ 7-5 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا تھا۔

تیسرے سیٹ میں کارلوس الکاریز نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی تھی، چوتھے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا جب دونوں کھلاڑیوں نے بہترین شارٹس کھیلے لیکن الکاریز نے ٹائی بریکر کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.