اٹلی نے پہلی بار ٹی 20ورلڈ کپ کرکٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا
دنیا بھر میں فٹ بال کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ملک اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔اٹلی کے اوپننگ بیٹر زین نقوی کا تعلق پاکستان سے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن اٹلی کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کروں گا۔ 12 /13سال کا تھا جب خاندان کے ساتھ اٹلی شفٹ ہوا، ٹیپ بال کرکٹ اچھی کھیلتا تھا بعد میں ہارڈ بال کرکٹ کھیلنا شروع کی۔
دوسال اٹلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائی اور اٹلی کی قومی کرکٹ ٹیم میں 2021ء میں منتخب ہوا، اٹلی آیا تو تعلیم پر فوکس تھا لیکن کرکٹ ہمیشہ سے پسندیدہ کھیل تھا۔انہوں نے کہا کہ اٹلی میں کرکٹ گراؤنڈز کی کمی ہے، صرف چند کلبز کے پاس گراؤنڈز ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد اُمید ہے آئی سی سی اٹلی میں گراؤنڈز بنانے میں مدد کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2023ء ورلڈ کپ میں آئرلینڈ سے شکست کھائی تھی، ورنہ اٹلی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیتی، 2023ء میں ہمیں معلوم ہو گیا تھا کہ ہم ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر سکتے ہیں۔