جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 111رنز سے ہرا دیا، جنوبی افریقہ کے 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 34.3 اوورز میں 227 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کے بیٹر ایڈن مارکرم نے 102 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، اوپنر کوئنٹن ڈی کوک اور ٹمبا باووما نے نصف سنچریاں سکور کیں، ایڈن مارکرم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، آسٹریلیا کو سیریز میں1-2کی برتری حاصل ہے۔
سیڈگارس پارک پوچفسٹروم میں کھیلے گئے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز کا بڑا ٹوٹل بنایا، پروٹیز اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان ٹمبا باووما نے اپنی ٹیم کو 146 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
ڈی کوک 82 اور باووما 57 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو مڈل آرڈر بیٹر ایڈن مارکرم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیم کے سکور کو محفوظ ٹوٹل تک پہنچا دیا۔