بھارت اور آسٹریلیا کا تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل ہو گا

0 102

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بدھ کو سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

میزبان بھارتی ٹیم کو کینگروز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔

دوسرے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت نہ صرف 99 رنز سے مات دی بلکہ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے ۔

مہمان کینگروز ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی لیکن پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے بعد کھیلی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.