شاہد حامد میموریل ٹینس ٹورنامنٹ 29 ستمبر سےشروع ہوگا
شاہد حامد میموریل ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا،چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی، فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلزانڈر14، بوائز انڈر12، بوائز انڈر 10، گرلز انڈر 10 کے مقابلے شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے،اپنے ناموں کی رجسٹریشن 28 ستمبر سہ پہر تین بجے سے قبل کروا سکتے ہیں۔
کامران خلیل کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 9 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں ۔
ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان شام چھ بجے کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ آئی ٹی ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔