حنیف محمد ٹرافی کے پانچویں مرحلہ کے چار میچز کا آغاز کل سےہو گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام حنیف محمد ٹرافی کے پانچویں مرحلہ کے چار میچز 7 اکتوبر تک لاڑکانہ ریجن اور کوئٹہ ریجن کی ٹیموں کے درمیان میچ میر پور کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
سیالکوٹ کا مقابلہ اسلام آباد ریجن سے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم ہوگا۔حیدر آباد ریجن اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم، ملتان میں مد مقابل ہوں گی۔بہاولپور ریجن اور کراچی ریجن(بیلو) کی ٹیموں کا آمنا سامنا سپورٹس کمپلیکس رحیم یار میں ہوگا۔