سعودی عرب کا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان

0 65

عودی عرب نے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2034 کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ سعودی عرب سال 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کا خواہاں ہے۔

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لئے اپنا نام باضابطہ طور پر پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی افتتاحی بولی سے ملک میں عالمی سطح کے فٹ بال مقابلوں کی میزبانی کے بڑھتے ہوئے تجربے اور فیفا 2023 کلب ورلڈ کپ اور 2027 کے ایشین فٹ بال چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے شائقین کی میزبانی کا تجربہ حاصل ہو گا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس حوالے سے کہا کہ میزبانی کا ارادہ اس امر کی واضح دلیل ہے کہ مملکت نے ہمیشہ دنیا میں امن و محبت کے پیغام کو پھیلایا ہے۔ولی عہد کا کہنا تھا کہ امن وسلامتی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے کھیل اس کے سب سے اہم اورنمایاں پہلوؤں میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے ذریعے مختلف نسلوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آپس میں ملنے کا موقع ملتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.