مارشل اور ہوراشیوز شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

0 49

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل آسٹرین جوڑی کو شکست دی ۔

پیر چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل آسٹرین جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7(3-7) سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.