چین کے شہر ہانگ زو میں 19 ویں ایشین گیمز اختتام پذیر
اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ونود کمار تیواری نے کہاکہ منتظمین نے ان کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے اور کھلاڑیوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔
ایشین گیمز میں 15 نئے عالمی ریکارڈ، 37 نئے ایشیائی ریکارڈ، اور 170 نئے ایونٹ ریکارڈ قائم کئے گئے،ایشین گیمز میں شریک 45 ممالک کے ایتھلیٹس میں سے 27 ممالک کے ایتھلیٹس نے سونے کے تمغے اور 41 نے دیگر تمغے جیتے۔
چینی ایتھلیٹس نے سونے کے 201، چاندی کے 111 اور کانسی کے 71 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 383 تمغے جیتے جو ایشین گیمز کی تاریخ میں چینی سپورٹس ٹیمز کی بہترین کارکردگی ہے۔