آئی سی سی مینز ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا کرکٹ میچ کل ہو گا

0 64

میگا ایونٹ کا گیارہویں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے۔

میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیشی ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

تاحال ناقابل شکست ہے۔ کیویز نے پہلے میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جبکہ دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی،اسی طرح بنگلہ دیشی ٹیم بھی دو میچز کھیل چکی ہے ۔

اس نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ اس کو دوسرے میچ میں اسے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.