انگلش پریمیئر لیگ میں 21 اکتوبر کو مزید 8میچز کھیلے جائیں گے

0 64

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں 21 اکتوبر کو مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

پہلا میچ لیورپول اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں وولور ہیمپٹن اور بورن ماؤتھ کی ٹیمیں وائٹیلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ برینٹ فورڈ اور برنلے کے درمیان برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔

چھٹا میچ لوٹن ٹائون اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا، ساتویں میچ میں چیلسی اور آرسنل کی ٹیمیں سٹامفورڈ برج، لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 21 اکتوبر کا آٹھواں اور آخری میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور شیفیلڈ یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان برامل لین، شیفیلڈ میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.