الیگزینڈر ببلک یورپین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل
قزاخستان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
قزاخستان کے 26 ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرببلک نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی کھلاڑی گریگوئیر باریری کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں قزاخستان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی گریگوئیر باریری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔