نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کا سیمی فائنل کل کھیلے جائے

0 81

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کے سیمی فائنل مقابلے منگل کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور نے بتایا کہ ایونٹ میں آٹھ ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پشاور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور کراچی جبکہ لاہور، اسلام آباد، ہزارہ اور راولپنڈی کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ 24 اکتوبر کو سیمی فائنل اور 25 اکتوبر کو فائنل میچ سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ بھی کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.