سعودی عرب کا ای سپورٹس ورلڈکپ ٹورنامنٹ کا اعلان
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ای سپورٹس ورلڈکپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک گیم کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی عرب میں ای سپورٹس ورلڈکپ ٹورنامنٹ 2024 کے موسم گرما میں ریاض میں منعقد ہوگا جو کہ ہر سال سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد کیا جائے گا۔
مختلف کلبوں کے شرکا مختلف قسم کے کھیلوں میں حصہ لیں گے اور تمام ہی ای سپورٹس ورلڈکپ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کا مقصد 250 ڈومیسٹک کمپنیاں قائم کرنا ہے جس سے 39 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور 2030 تک سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 50 بلین ریال تک حصہ ڈالیں گے۔