آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،انگلینڈ اور آئی لینڈ کا میچ آج ہوگا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام یہ میچ میگا ایونٹ کا 25واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
میگا ایونٹ میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ اور آئی لینڈرزایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گے ۔ میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ اور سری لنکن ٹیمیں چار ،چار میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں تین، تین میچز ہار چکی ہیں جبکہ دونوں تا حال ایک ، ایک میچ جیت سکی ہیں ۔
میگا ایونٹ کے ٹیبل پوائنٹس پر سری لنکا کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے بھی دو پوائنٹس ہیں اور وہ سری لنکا سے ایک قدم پیچھے نویں نمبر پر ہے۔انگلینڈ ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی ٹیم کو کوسل مینڈس لیڈ کر رہے ہیں۔