دی مارش کپ کا بارہویں میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

0 166

تسمانیہ اور کوئنزلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 12 واں میچ 31 اکتوبر کو بیلریو اوول، ہوبارٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ جارڈن سلک تسمانیہ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ کوئنز لینڈ کو مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ لیڈ کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) کے زیر اہتمام دی مارش کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 31اکتوبر کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں تسمانیہ کی ٹیم کا مقابلہ کوئنز لینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔

کوئنز لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ تسمانیہ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آئندہ سال 25فروری کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.