آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ، پاکستان اوربنگلہ دیش کا میچ 31 اکتوبر کو ہو گا

0 109

گرین شرٹس نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے زیر کیا جبکہ تیسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں ، چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز ، پانچویں میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں اور چھٹے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، شاداب خان اور افتخار احمد شامل ہیں ، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔

بنگلہ دیش کی بھی ٹورنامنٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اس نے پانچ میچ کھیل کر ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے ، بنگلہ دیش کو شکیب الحسن لیڈ کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان اپنا آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ نواں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.