پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کا دوسرا ون ڈے میچ کل ہو گا

0 115

بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی خواتین ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

پاکستان کی ویمن ٹیم ان دونوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے اور مہمان ٹیم میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس کو میزبان بنگلہ دیشی کی خواتین ٹیم کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈے ہوں گے اور شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.