اٹلی، چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل شائقین میں تصادم، 11 گرفتار
جرمن شائقین کا مقصد نیپولی کے شائقین سے تصادم تھالیکن پولیس نے دونوں فریقوں کو سامنے آنے سے روک دیا،نیپولی کے شائقین کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی
نیپلز کے پولیس چیف ماریزیو ایگریکولا نے میڈیا کو بتایا کہ اٹلی میں چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل فٹ بال کے شائقین میں تشدد پھوٹ پڑا جس کے نتیجے میں برلن کے 11 حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ایس ایس سی نیپولی اور ایف سی یونین برلن کے درمیان یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی یونین چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل یونین برلن کے تقریباً 300 شائقین نے نیپلز کے علاقے پیازا ڈینٹ کے ارد گرد کاروں اور سٹور فرنٹ کو نقصان پہنچایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے 10افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ، 1شخص کو پولیس افسر پر حملہ کرنے اور گرفتاری میں مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔