کینیڈا کی ٹیم نےپہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ جیت لیا
لیلہ فرنینڈز کی شاندار کارکردگی کی بدولت کینیڈا کی ویمن ٹیم نے پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ جیت لیا۔کینیڈین ویمن ٹیم نے فائنل میچ میں حریف اطالوی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کے مقابلے سپین کے شہر سیویل میں جاری ہیں جس کے فائنل میچ میں کینیڈا کی ویمن ٹیم نے ابتدائی دونوں ویمنز سنگلز مقابلے جیت کر اٹلی کو شکست دے دی۔
پہلے ویمنز سنگلز میچ میں کینیڈین ٹینس کھلاڑی مارینا سٹاکوسک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی حریف ٹینس کھلاڑی مارٹینا ٹریویسن کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دی۔
دوسرے ویمنز سنگلز مقابلے میں 21 سالہ کینیڈین کھلاڑی لیلہ فرنانڈیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اٹلی کی ویمن ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔
پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی دلا دیا۔اس بڑی فتح کے بعد کینیڈا کی ٹیم 24 لاکھ امریکی ڈالرز انعام کی حقدار بھی ٹھہری ہے۔