پنجاب میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر موجود ،میگا ایونٹس کروائیں گے، وہاب ریاض

0 97

وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نےکہا کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے پروگرام کے تحت آنے والے ایک دو ماہ میں سپورٹس کے میگا ایونٹس کروائیں گے۔

پنجاب کے تیز ترین اتھلیٹس کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا،ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کے تمام علاقوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے تاکہ اس کا فائدہ ملک کو ہو اور ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر فتوحات حاصل کرسکیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے،اس کے تحت سپورٹس کے میگا ایونٹس کا شیڈول مرتب کیا جارہاہے،ان ایونٹس میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے کھلاڑی شریک ہوں گے،ہم ہر کھیل کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے اپنے ڈویژن میں سپورٹس کیلنڈر گیمز کے بارے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز منیر، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکائونٹس عطا الرحمن خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ظہور احمد بھی شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.