ورلڈ کپ،بھارت پر نیوزی لینڈ کےخلاف سیمی فائنل کیلئے پچ بدلنے کا الزام

0 114

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی معاہدے کے خلاف اپنے اسپنرز کی مدد کے لیے پچ تبدیل کی۔

رپورٹ کے مطابق وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے اصل میں متعین پچ نمبر سات استعمال ہونی تھی جو اب تک ٹورنامنٹ میں استعمال نہیں ہوئی ہے۔

آج پہلے سیمی فائنل میں کیویز اس ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچ میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے بے چین ہیں تو بھارت کی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچنے کی خواہاں ہے۔

بھارت کی ٹیم اب تک ورلڈ کپ 2023 کے مقابلوں میں سب سے بہترین رہی ہے اور گروپ میچز میں ناقابل شکست ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے لیے فیورٹ ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت، احمد آباد میں اتوار کو ہونے والے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی ایسا ہی فیصلہ کرسکتا ہے جہاں چار میں سے تین گروپ میچز شیڈول سے مختلف پچ پر کھیلے گئے ہیں۔

آئی سی سی ایونٹس میں پچز گورننگ باڈی کے کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہیں، کنسلٹنٹ ہوم بورڈ کے ساتھ پیشگی اتفاق کرتے ہیں کہ میچ کے لیے گراؤنڈ میں موجود کون سی پچ استعمال کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.