اماراتی لیگ نے افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائدکردی

0 118

یو اے ای آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی انتظامیہ نے معاہدے کے باوجود کھیلنے سے انکارپر افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔

نوین الحق نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم شارجہ واریئرز سے معاہدہ کیا تھا ،آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگلے برس جنوری میں کھیلا جائےگا۔

پابندی کے باعث افغان فاسٹ بولر 2024 اور 2025 کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے،نوین الحق نے آئی پی ایل کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک کی ٹیم ڈربن سپر جائنٹس سے معاہدہ کر رکھا ہے۔

جنوبی افریقن ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم ہے اور جنوبی افریقن ٹی ٹوئنٹی لیگ یو اے ای کی لیگ کے ساتھ ہی کھیلی جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.