ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل ہو گا
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ جمعہ کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 10 رنز سے ہرایا تھا تاہم برطانوی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں کم بیک کرتے ہوئے ویسٹ انڈین ٹیم کو 7 وکٹوں اور چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 75 رنز سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی مینز کرکٹ ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کو رومین پائول لیڈ کریں گے جبکہ برطانوی ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کریں گے۔