دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ آج سے شروع ہوگا

0 108

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا۔

تربیتی کیمپ میں عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان حصہ لیں گے۔

احمد شہزاد، عارف یعقوب، کامران غلام اور عامر خان کے نام بھی کیمپ میں مدعو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

محمد عمران، محمد حارث، عمیر بن یوسف، ساجد علی اور شہاب خان بھی کیمپ میں حصہ لیں گے۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں 3 وکٹ کیپرز کو شامل کیا گیا ہے۔

لاہور میں یاسر عرفات کی نگرانی میں تربیتی کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.