نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ،عقیل خان ، محمد شعیب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

0 100

نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں عقیل خان اور محمد شعیب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کے مقابلوں میں عاصم الحق قریشی، عقیل خان اور برکت اللّٰہ، یوسف خلیل مینز ڈبلز کے فائنل پہنچ گئے۔

مینز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلوں میں عقیل خان نے محمد عابد کو 3-6 اور 3-6 کو اور محمد شعیب نے مزمل مرتضی کو 3-6، 6-4 اور 3-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

لیڈیز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں آمنہ علی قیوم نے ماہ رخ ساجد کو 1-6 اور 3-6 سے، سارہ محبوب خان نے لابیکا دریاب کو 0-6 اور 0-6 سے ہرا دیا۔

بوائز انڈر 18 کے سیمی فائنل مقابلوں میں احمد نیل قریشی کو حمزہ رومان کو 1-6 اور 3-6 سے اورحمزہ عاصم نے اسد اللہ کو 2-6 اور 3-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.