قومی خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا

0 141

پی سی بی کے زیر اہتمام قومی خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جنوری بروز پیر سے شروع ہو گا ، ٹورنامنٹ میں چھ ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی ، کراچی ، لاہور ، ملتان ، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں ۔

سترہ روزہ ایونٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ 31 جنوری کو ہو گا، ڈبل رائونڈ رابن میچز ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی ، شعیب اختر سٹیڈیم اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو10لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 5 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی ، پلیئر آف دی میچ کو بیس ہزار، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 50 ہزار جبکہ ٹورنامنٹ کی بہترین بیٹر، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔

قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے بہترین موقع فراہم کرے گا، واضح رہے کہ شعیب اختر سٹیڈیم میں ہونے والے میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.