فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاک اردن میچ اسلام آباد میں ہونے کے امکانات روشن

0 113

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں اردن سے میچ پاکستان میں ہونے کا ایک اور موقع ملا ہے۔ اے ایف سی نے وینیو فائنل کرنے کیلئے 2 فروری تک کا وقت دے دیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے۔ پی ایس بی نے بذریعہ خط میچ سے قبل جناح اسٹیڈیم میں کرسیاں اور فلڈ لائٹس لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری جانب پی ایف ایف مختلف امور کا جائزہ لے کر اے ایف سی کو حتمی جواب دے گا،میچ کی میزبانی کیلئے گراونڈ میں تمام سہولیات کا فیفا معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

پاکستان اور اردن کے درمیان میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے اور رمضان کی وجہ سے پی ایف ایف میچ رات کو کرانا چاہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.