رونالڈو کے النصر نے میسی کے امریکی کلب انٹرمیامی کو 6-0 سے مات دیدی

0 99

برازیلین کھلاڑی ٹیلسکا نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، اسٹار کھلاڑی میسی صرف 7 منٹ کیلئے میدان میں اُترے، النصر سے کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو انجری کے سبب میچ کا حصہ نہیں بنے ۔

ریاض میں کھیلے گئے اس دوستانہ میچ میں سعودی عرب کے کلب النصر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرمیامی کو بے بس کردیا۔

النصر نے ابتدائی 12 منٹ میں ہی 3 گول کی برتری حاصل کرلی تھی، میچ کے پہلے ہاف میں النصر نے یہ گول چوتھے، گیارہویں اور تیرہویں منٹ میں بنائے جس میں سے ایمرک لیپورٹے کے اسکور کیے گئے ۔

گول پر بینچ پر بیٹھے کرسٹیانو رونالڈو بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے،لیپورٹے نے اپنے ہاف سے لگائی جانے والی ایک فری کک کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔

دوسرے ہاف میں النصر نے مزید تین گول بنائے ، اس دوران لیونل میسی بھی سات منٹ کے لیے میدان میں اُترے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور اُن کا کلب 6-0 سے خسارے میں جاچکا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.