ابوظہبی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،سیکنڈ سیڈڈ اونس جبیور اور باربورا کریجیکووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

0 109

تیونس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اونس جبیور اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی باربورا کریجیکووا ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

تیونس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اونس جبیورنے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں حریف برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو کو شکست دے کر اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی باربورا کریجیکووا نے دوسرے رائونڈ میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی سارہ سوریبس ٹورمو کے خلاف فتح حاصل کر کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

زید سپورٹس سٹی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرابو ظہبی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

جمعرات کو ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں تیونس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اونس جبیورنے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی باربورا کریجیکووا نے دوسرے رائونڈ میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی سارہ سوریبس ٹورمو کے خلاف پہلے سیٹ میں 2-6 سے فتح حاصل کی۔

دوسرے رائونڈ میں باربورا کریجیکووا کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی کہ حریف ہسپانوی کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.