ہمارے پاس چیمپئن پلیئرز ہیں، اس مرتبہ اچھا پرفارم کریں گے،شاداب خان

0 89

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آل راؤنڈر کا کردار ہوتا ہے، آج کل آل راؤنڈر سے ہی اچھا کمبینیشن بنتا ہے، دباؤ ہوتا ہے ایسا نہیں ہے کہ دفاع کبھی نہیں ہوتا، مجھ پر تنقید درست تھی، میں اچھا پرفارم نہیں کر رہا تھا۔

وہ ماضی کا حصہ ہے، اب اچھے مائنڈ سیٹ کے ساتھ آیا ہوں، غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، ہم ماضی میں دباؤ میں اچھا نہیں کھیل سکے، ہمارے پاس چیمپئن پلیئرز ہیں اس مرتبہ اچھا پرفارم ہو گا، ہمیں ماضی میں انجریز کا سامنا رہا ہے۔

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکا، اس سے پہلے میں اچھا کھیل رہا تھا، مجھے خود پر اعتماد ہوتا ہے اور یقین بھی ہوتا ہے میں اچھا کم بیک کروں گا، ہمیں ٹیم کی حیثیت سے اچھا کھیلنا ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن ہے وہ اچھا کر رہے ہیں تو دو بار جیتے ہیں، سب ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے، پی ایس ایل میں اچھے میچز ہوں گے، اس لیگ میں سب دلچسپی لیتے ہیں دوستوں سے مقابلہ ہوتا ہے، اگر ہار جائیں تو سارا سال باتیں سننا پڑتی ہیں۔

لاہور قلندر زکے خلاف اچھا میچ ہو گا، لاہور ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے، شاہ برادرز میں بہت ٹیلنٹ ہے ان سے بڑی امیدیں ہیں، نسیم شاہ کے حوالے سے صبر سے کام لینا ہو گا وہ انجری سے واپس آ رہے ہیں، ہمیں کھلاڑیوں پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔

نسیم شاہ سپر فٹ لگ رہا ہے، امید ہے پہلے کی طرح کھیلیں گے، کولن منرو اور ایلکس ہیلز ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں، ٹائمل ملز ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کرتے ہیں اور ہمیں ڈیتھ اوورز میں بولر کی ضرورت تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.