انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کا میچ کل ہو گا

0 110

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) بدھ کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا ۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم ، مانچسٹر کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔ دونوں ٹیمیں 24،24 میچز کھیل چکی ہیں۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 16 میچز میں فتح کے بعد 53 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ برینٹ فورڈ کی ٹیم بھی 24 میچز کھیل چکی ہے اور وہ سات میچز جیت کر 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 14 ویں نمبر پر ہے۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 57 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.