پی ایس ایل9، حارث رؤف کنگز کیخلاف میچ میں انجری کا شکار

0 100

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف میچ کے اختتام لمحات میں کراچی کنگز کے بیٹر حسن علی کا کیچ لینے کے دوران کندھے کے بَل گر کر زخمی ہوگئے تاہم انہیں فوری طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا ہے۔

قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج حارث نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ زخمی ہوئے ہیں لیکن جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

مجھے انکی چوٹ کی نوعیت کا علم نہیں لیکن کرکٹر کی صحت کیلئے دعاگو ہیں،لاہور قلندرز کی میڈیکل ٹیم حارث رؤف کی نگرانی کررہی ہے جبکہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کیلئے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

فرنچائز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ فاسٹ بولر کی انجری اور صحتیابی کے حوالے سے دیگر اَپ ڈیٹس جلد شیئر کی جائیں گی۔

قبل ازیں ملتان سلطانز کے انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں پی ایس ایل ایڈیشن سے باہر ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.