چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا

0 140

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے علی الصبح راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو عالمی معیار کا سٹیڈیم بنانے کے لیے پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کے انکلوژر میں سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے ، سٹیڈیم میں عارضی نشتوں کی بجائے مستقل نشستیں لگانے کا بندوبست کیا جائے اور گراؤنڈ کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائے ۔

چیئرمین پی سی بی نے سٹیڈیم کے مختلف حصے دیکھے اور ضروری ہدایات دیں ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے انہیں بریفنگ دی ، اس موقع پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.