پی ایس ایل:کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے ہرا دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز کےکپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 177 رن بنائے، جواب میں کراچی کنگز نے7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رن کی اننگز کھیلی۔
شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے، ڈیوڈ ویسا 24 اور سکندر رضا 22 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور بلیسئنگ موزا ربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔