نیوزی لینڈ ویمن اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا

0 117

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سریز کا پہلا میچ یکم اپریل کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل مہمان برطانوی خواتین ٹیم اور میزبان نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی ہے جس میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس نے میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ابھی باقی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو ہملنٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو ہملٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.