مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 6اپریل سے مناکو میں ہوگا

0 80

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 6 اپریل سےمناکو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کا 117 واں ایڈیشن ہوگا۔

جو مونٹی کارلو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔

ڈبلز مقابلوں میں امریکی کھلاڑی آسٹن کریجک اور ان کے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ پر مشتمل جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ 6 اپریل سے شروع ہوکر 14 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.